بہت معصوم تھا آسان بھی تھا
بہت معصوم تھا آسان بھی تھا
تبھی تو شخص وہ انسان بھی تھا
کبھی تو ظلم ڈھائے زندگی نے
کبھی مجھ پر بڑا احسان بھی تھا
مجھے لوٹا مگر آگاہ کر کے
ستم تو تھا مگر ایمان بھی تھا
اسی پر عمر بھر مرتے رہے ہم
کہ جینے کا وہی سامان بھی تھا
ملن مانا خوشی کی انتہا تھا
بچھڑنے کا مگر امکان بھی تھا
- کتاب : Gazal,Dushyant Ke Bad-volume-3
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.