بے حجاب آپ کے آنے کی ضرورت کیا تھی
بے حجاب آپ کے آنے کی ضرورت کیا تھی
یوں مرے ہوش اڑانے کی ضرورت کیا تھی
ہم سے کہنا تھا ڈبو دیتے سفینہ اپنا
اتنے طوفان اٹھانے کی ضرورت کیا تھی
جب سے آیا ہوں میں بس مہر بہ لب بیٹھا ہوں
مجھ کو محفل میں بلانے کی ضرورت کیا تھی
اپنے کردار و عمل پر جو بھروسہ ہوتا
آپ کے ناز اٹھانے کی ضرورت کیا تھی
جان لینی تھی بڑے شوق سے لے سکتے تھے
اتنے حیلے کی بہانے کی ضرورت کیا تھی
اشک خوں بعد میں سرشار بہانے تھے اگر
خون عشاق بہانے کی ضرورت کیا تھی
- کتاب : Harigandha (April-May-2013
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.