بھٹکتا ہوں در در کہاں اپنا گھر ہے
ادھر بھی سنا ہے کہ ان کی نظر ہے
انہوں نے مجھے دیکھ کے سکھ جو پوچھا
تو میں نے کہا کون جانے کدھر ہے
جو دنیا سے اوبا تو اپنے سے اوبا
یہ کیسی ہوا ہے یہ کیسا اثر ہے
یہ جیون بھی کیا ہے کبھی کچھ کبھی کچھ
کہا میں نے کتنا نہیں ہے مگر ہے
برے دن میں بھی جو برائی نہ تاکے
وہی آدمی ہے وہی ایک نر ہے
ترلوچنؔ یہ مانا بچا کر چلو گے
مگر دنیا ہے یہ ہمیں اس کا ڈر ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.