بھوک ہے تو صبر کر روٹی نہیں تو کیا ہوا
بھوک ہے تو صبر کر روٹی نہیں تو کیا ہوا
آج کل دلی میں ہے زیر بحث یہ مدعا
موت نے تو دھر دبوچا ایک چیتے کی طرح
زندگی نے جب چھوا تب فاصلہ رکھ کر چھوا
گڑگڑانے کا یہاں کوئی اثر ہوتا نہیں
پیٹ بھر کر گالیاں دو آہ بھر کر بد دعا
کیا وجہ ہے پیاس زیادہ تیز لگتی ہے یہاں
لوگ کہتے ہیں کہ پہلے اس جگہ پر تھا کنواں
آپ دستانے پہن کر چھو رہے ہیں آگ کو
آپ کے بھی خون کا رنگ ہو گیا ہے سانولا
اس شہر میں وہ کوئی بارات ہو یا واردات
اب کسی بھی بات پر کھلتی نہیں ہیں کھڑکیاں
- کتاب : saaye mein dhoop (Pg. 21)
- Author : Dushyant Kumar
- مطبع : Radha krishna private limited (1975,1995)
- اشاعت : 1975,1995
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.