چراغ ہو کے نہ ہو دل جلا کے رکھتے ہیں
ہم آندھیوں میں بھی تیور بلا کے رکھتے ہیں
ملا دیا ہے پسینہ بھلے ہی مٹی میں
ہم اپنی آنکھ کا پانی بچا کے رکھتے ہیں
بس ایک خود سے ہی اپنی نہیں بنی ورنہ
زمانے بھر سے ہمیشہ نبھا کے رکھتے ہیں
ہمیں پسند نہیں جنگ میں بھی چالاکی
جسے نشانے پہ رکھتے بتا کے رکھتے ہیں
کہیں خلوص کہیں دوستی کہیں پہ وفا
بڑے قرینے سے گھر کو سجا کے رکھتے ہیں
- کتاب : Hindustani Gazle.n
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.