ڈالی سے بچھڑا اک پتا ہاتھ لگا
ڈالی سے بچھڑا اک پتا ہاتھ لگا
موسم کی رنجش کا قصہ ہاتھ لگا
جس نے میرے بچپن کی پدچاپ سنی
اپنے گھر کا ایسا کونا ہاتھ لگا
مجھ سے اکثر میری مٹی کہتی ہے
تجھ کو تن کا کھوٹا سکہ ہاتھ لگا
پوچھ ہوا سے جو روتی ہے بن بن میں
کیا کوئی کانٹوں کا پودھا ہاتھ لگا
اپنے بھیتر اپنا دشمن جب پاؤں
سمجھوں گا اک سچا رشتہ ہاتھ لگا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.