دیکھ لی دنیا تمہاری مہربانی دیکھ لی
دیکھ لی دنیا تمہاری مہربانی دیکھ لی
تم نے دی تھی او خدا وہ زندگانی دیکھ لی
پھول سے بچپن کے سر دیکھا بڑھاپے کا پہاڑ
آنسوؤں کی آنچ میں گلتی جوانی دیکھ لی
چیختی لپٹیں اچانک سامنے اٹھنے لگیں
جب کسی گھر میں کوئی لڑکی سیانی دیکھ لی
ماں نے بچپن میں سنایا جس کو لوری کی طرح
اب حقیقت میں وہ جنگل کی کہانی دیکھ لی
ایک ننھا خواب میرا کھو گیا جانے کہاں
گاؤں دیکھا شہر دیکھا راجدھانی دیکھ لی
- کتاب : Ghazals Dushyant Ke Baad (Pg. 39)
- Author : Dixit Dankauri
- مطبع : Vani Prakashan (2003)
- اشاعت : 2003
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.