دل میں ہر دم چبھنے والا کانٹا صحیح سلامت دے
دل میں ہر دم چبھنے والا کانٹا سہی سلامت دے
آنکھیں دے یا مت دے لیکن سپنا سہی سلامت دے
ہمیں تو یدھ آتنک بھوک سے ماری دھرتی بخشی ہے
آنے والی پیڑھی کو تو دنیا سہی سلامت دے
بچے بھی اب کھیل رہے ہیں خطرناک ہتھیاروں سے
بچپن کی بغیا کو کوئی گڑیا سہی سلامت دے
ٹکڑے ٹکڑے میں جینے کا مطلب مرنا ہوتا ہے
بجھے چراغوں کی قسمت میں جلنا سہی سلامت دے
دعویٰ ہے میں اس کو اک دن دریا کر کے چھوڑوں گا
کھلی ہتھیلی پر آنسو کا قطرہ سہی سلامت دے
آدھی اور ادھوری حسرت کب تک زندہ رکھیں گے
کاغذ پر ہی لیکن گھر کا نقشہ سہی سلامت دے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.