ایک گڑیا کی کئی کٹھ پتلیوں میں جان ہے
ایک گڑیا کی کئی کٹھ پتلیوں میں جان ہے
آج شاعر یہ تماشہ دیکھ کر حیران ہے
خاص سڑکیں بند ہیں تب سے مرمت کے لئے
یہ ہمارے وقت کی سب سے سہی پہچان ہے
ایک بوڑھا آدمی ہے ملک میں یا یوں کہو
اس اندھیری کوٹھری میں ایک روشن دان ہے
مصلحت آمیز ہوتے ہیں سیاست کے قدم
تو نہ سمجھے گا سیاست تو ابھی انسان ہے
اس قدر پابندئ مذہب کہ صدقہ آ چکے
جب سے آزادی ملی ہے ملک میں رمضان ہے
کل نمائش میں ملا وہ چیتھڑے پہنے ہوئے
میں نے پوچھا نام تو بولا کہ ہندستان ہے
- کتاب : Saye mein dhoop (Pg. 57)
- Author : Dushyant Kumar
- مطبع : Radha krishna Prakashan.Pvt.Ltd (2011)
- اشاعت : 2011
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.