ایک جگ بعد شب غم کی سحر دیکھی
ایک جگ بعد شب غم کی سحر دیکھی ہے
دیکھنے کی نہ تھی امید مگر دیکھی ہے
جس میں مذہب کے ہر اک روگ کا لکھا ہے علاج
وہ کتاب ہم نے کسی رند کے گھر دیکھی ہے
خودکشی کرتی ہے آپس کی سیاست کیسے
ہم نے یہ فلم نئی خوب ادھر دیکھی ہے
دوستو ناؤ کو اب خوب سنبھالے رکھیے
ہم نے نزدیک ہی اک خاص بھنور دیکھی ہے
اس کو کیا خاک شرابوں میں مزا آئے گا
جس نے اک بار بھی وہ شوخ نظر دیکھی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.