ایک جگ باد شب غم کی سحر دیکھی ہے
ایک جگ باد شب غم کی سحر دیکھی ہے
دیکھنے کی نہ تھی امید مگر دیکھی ہے
جس میں مذہب کے ہر اک روگ کا لکھا ہے علاج
وہ کتاب ہم نے کسی رند کے گھر دیکھی ہے
خود کشی کرتی ہے آپس کی سیاست کیسے
ہم نے یہ فلم نئی خوب ادھر دیکھی ہے
دوستو ناؤ کو اب خوب سنبھالے رکھیو
ہم نے نزدیک ہی اک خاص بھنور دیکھی ہے
اس کو کیا خاک شرابوں میں مزہ آئے گا
جس نے اک بار بھی وہ شوخ نظر دیکھی ہے
- کتاب : Ghazals Dushyant Ke Baad (Pg. 40)
- Author : Dixit Dankauri
- مطبع : Vani Prakashan (2003)
- اشاعت : 2003
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.