فلسفے خودکشی نہیں کرتے
فلسفے خودکشی نہیں کرتے
لوگ ہی زندگی نہیں کرتے
وقت کے ساتھ چلنے والے تو
عمر کی بات ہی نہیں کرتے
جس سے ہو کر زمانے گزرے ہوں
بند ایسی گلی نہیں کرتے
رنگ خاکوں سے بر طرف رہ کر
کوئی جادوگری نہیں کرتے
تازا پتے پرانے پتوں سے
سیدھے منہ بات ہی نہیں کرتے
یہ الگ بات بے سزا ہیں ہم
کیوں کہیں جرم ہی نہیں کرتے
ایسے بچے جو ضد نہ کرتے ہوں
خود کو مضبوط بھی نہیں کرتے
- کتاب : Lafz Magazine-August To Octobar-2014
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.