فنا کے گود میں پھولا پھلا ہوں
فنا کے گود میں پھولا پھلا ہوں
تلاطم ہوں بھنور ہوں زلزلہ ہوں
نپٹ لوں گا اکیلے ہی میں خود سے
مصیبت ہوں قیامت ہوں بلا ہوں
دھوئیں کی شکل میں موجود ہوں میں
چتا میں جل کے بھی میں کب جلا ہوں
نہ پنپا اک شجر سائے میں جس کے
میں اس برگد کے سائے میں پلا ہوں
بھلے لوگو تم اپنی راہ دیکھو
تمہیں کیا میں برا ہوں یا بھلا ہوں
- کتاب : Gazal Dushyant Ke Bad
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.