گگن بجانے لگا جل ترنگ پھر یارو
گگن بجانے لگا جل ترنگ پھر یارو
کہ بھیگے ہم بھی ذرا سنگ سنگ پھر یارو
کسے پتہ ہے کہ کب تک رہے گا یہ موسم
رکھا ہے باندھ کے کیوں من کو رنگ پھر یارو
گھمڑ گھمڑ کے جو بادل گھرا اٹاری پر
وہنگ بن کے اڑی اک امنگ پھر یارو
کہیں پہ کجلی کہیں تان اٹھی برہا کی
ہردے میں جھانک گیا اک اننگ پھر یارو
پیا کی بانہہ میں سمٹی ہے اس طرح گوری
سبھنگ شلیش ہوا ہے ابھنگ پھر یارو
جو رنگ گیت کا بلبیرؔ جی کے ساتھ گایا
نہ ہم نے دیکھا کہیں ویسا رنگ پھر یارو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.