گلیوں گلیوں صرف گھٹن ہے بنجارہ دم توڑ نہ دے
گلیوں گلیوں صرف گھٹن ہے بنجارہ دم توڑ نہ دے
بہروں کے گھر گاتے گاتے اک تارا دم توڑ نہ دے
اونچے پروت سے اتری ہے پیاس بجھانے دھرتی کی
انگاروں پر چلتے چلتے جل دھارا دم توڑ نہ دے
چندا کا کیا وہ تو اپنی راہیں روز بدلتا ہے
اپنے وچنوں پر درڑھ رہ کر دھرو تارا دم توڑ نہ دے
ممکن ہو تو دور ہی رکھنا دل کی آگ کو آنسو سے
پانی کی بانہوں میں آ کر انگارہ دم توڑ نہ دے
آندھی آندھی میں اب پھر سے بھیج نہ من کے پنچھی کو
مانا پہلے بچ آیہ ہے دوبارہ دم توڑ نہ دے
کیول اجیارا رہتا تو نیند نہ ملتی آنکھوں کو
میرے بچپن کا ساتھی یہ اندھیارا دم توڑ نہ دے
گھر گھر جا کر بانٹ رہا ہے چٹھی جو مسکانوں کی
دیکھو میرے آنسو کا یہ ہرکارہ دم توڑ نہ دے
کتنی مشکل سے بچ پایہ آندھی سے یہ نیڑ کنورؔ
اب تو بجلی کی بارش ہیں بچارا دم توڑ نہ دے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.