ہے ویوستھا سے بہت غصہ بھی وہ
ہے ویوستھا سے بہت غصہ بھی وہ
اور کر لیتا ہے سمجھوتہ بھی وہ
وہ کہ کرتا ہی رہا سب کا لحاظ
کھل کے کر پایا نہیں شکوہ بھی وہ
زندگی کی دوڑ میں بھی ہے شریک
اور کچھ موڑوں پہ ہے ٹھہرا بھی وہ
اس کو خود سے ہی نہ فرصت مل سکی
درد میرا کچھ اگر سمجھا بھی وہ
غیر تو لگتا نہیں وہ آج بھی
ہاں مگر لگتا نہیں اپنا بھی وہ
تنگ دلی اتنی ہوئی دنیا کہ اف
کس طرح رہتا اگر رہتا بھی وہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.