اک بھروسہ درمیاں ہوتے ہوئے
لٹ گیا گھر پاسباں ہوتے ہوئے
رہ سکے گا آدمی خوش کس طرح
دوست اتنے مہرباں ہوتے ہوئے
دیکھ پاتے جنگ کی دیوانگی
کاش یہ بچے جواں ہوتے ہوئے
آدمی کتنا اکیلا رہ گیا
بستیوں کی بستیاں ہوتے ہوئے
تو گھڑی بھر بھی نہ مجھ سے دور تھا
فاصلے سو درمیاں ہوتے ہوئے
زندگی بھر ایک گھر ڈھونڈا کیے
اک بھرا پورا مکاں ہوتے ہوئے
- کتاب : Hindustani Gazle.n
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.