عشق میں تم مستیاں لے کر چلو
عشق میں تم مستیاں لے کر چلو
حسن کی یہ بجلیاں لے کر چلو
ہیں رقم جن میں کہانی عشق کی
وہ گلابی چٹھیاں لے کر چلو
جوار دل میں اٹھ رہا ہے پریم کا
سچے موتی سیپیاں لے کر چلو
دیش میں خوشحال سب ہوں گے تبھی
آپ اچھی نیتیاں لے کر چلو
درج ہے جن میں فسانہ درد کا
وہ کپاسی پتیاں لے کر چلو
داد ہمت کی اگرچہ چاہیئے
ریت میں تم کشتیاں لے کر چلو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.