کئی دن سے اسے دیکھا نہیں ہے
کئی دن سے اسے دیکھا نہیں ہے
میں کچھ بیمار ہوں ایسا نہیں ہے
بتوں سے دیر کے شکوہ نہیں ہے
جو سنتا ہے وہی سنتا نہیں ہے
ہمارے دل میں موزوں ہے ترا غم
جہاں جو چیز ہے بے جا نہیں ہے
مناظر کی کیے جاتا ہوں پوجا
خدا کو آنکھ سے دیکھا نہیں ہے
نہیں جاتے وہ میرے سامنے سے
سمجھتے ہیں ابھی دیکھا نہیں ہے
مری آنکھیں مرا منشا مرا دل
نہیں وہ با وفا اچھا نہیں ہے
تڑپ دل کی کہاں تک چھپ سکے گی
زمانہ دیکھنے والا نہیں ہے
ترے قدموں پہ موزوں ہے مرا سر
جہاں جو چیز ہے بے جا نہیں ہے
تجھے اے شادؔ خودداری مبارک
مگر دنیا کا یہ شیوہ نہیں ہے
- کتاب : Lafz Magazine-01 Feb-2013
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.