خوں کے ہر اک سوال کا زندہ جواب ہوں
خوں کے ہر اک سوال کا زندہ جواب ہوں
اے شاعر شباب ترا انتخاب ہوں
کہتے ہیں مجھ کو لوگ نئے دور کا خدا
کیسے کہوں کہ ان کی صداقت کا خواب ہوں
دستدعا ہوں مادر ہندوستان کا
محنت کی روٹیوں میں جھلکتا ثواب ہوں
گزرے گی اس مقام سے جب آخری صدی
پڑھتے ملیں گے لوگ جسے وہ کتاب ہوں
قوموں کے رہنماؤں سے جا کر کہو شلبھؔ
جس کو وہ ڈھونڈتے ہیں وہی انقلاب ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.