کسی بھی شاخ پر پتہ نہیں ہے
کسی بھی شاخ پر پتہ نہیں ہے
مگر موسم تو پت جھڑ کا نہیں ہے
وہ سورج کے بہت نزدیک ہے اب
پرندے کو یہ اندازہ نہیں ہے
ہمیں کرنی پڑے گی صلح اس سے
سوا اس کے کوئی رستہ نہیں ہے
سنبھلنے میں لگے گا وقت ہم کو
یہ دکھ پہلے کبھی جھیلا نہیں ہے
میں ایسی بزم میں ہوں کیفؔ جس میں
کوئی میرے سوا زندہ نہیں ہے
- کتاب : Lafz Magazine-01 Dec-10 to 28 Feb-11
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.