میں نے تو عمر بھر نہیں دیکھا
آدمی سا زہر نہیں دیکھا
دیکھ ڈالا قضا سے آگے بھی
زندگی کو مگر نہیں دیکھا
آپ غمگیں ہیں آپ نے شاید
پیار میں ڈوب کر نہیں دیکھا
یوں کئی بار حسن دیکھا ہے
آنکھ بھر چاہ بھر نہیں دیکھا
زندگی بھی نشہ ہے سنتے ہیں
پر کبھی جھوم کر نہیں دیکھا
- کتاب : Gazal,Dushyant Ke Bad
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.