موسم کا من پر کوئی ادھیکار نہیں
بادل ہیں پر بارش کے آثار نہیں
بستی میں کچھ لوگ نہ مارے جاتے ہوں
یاد ہمیں ایسا کوئی تیوہار نہیں
پیار محبت سیدھے سادھے رستے نہیں
کوئی ان پر چلنے کو تیار نہیں
سب من کی کمزوری ہوتی ہے ورنہ
گر نہ سکے ایسی کوئی دیوار نہیں
لوگوں سے امید نہیں سچ بولیں گے
سچ سننے کو جب کوئی تیار نہیں
ہار اصولوں کی خاطر تو ہے منظور
جینا ہمیں پر شرطوں پر سویکار نہیں
جانے کیوں اب شاعر کے ہونٹوں پر بھی
دل کو چھو لینے والے اشعار نہیں
- کتاب : Hindustani Gazle.n
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.