مجھ بے خبر کے واسطے اتنی خبر ہے اور
مجھ بے خبر کے واسطے اتنی خبر ہے اور
آدھا سفر گزر گیا آدھا سفر ہے اور
یہ بات مرحبا یہ ملاقات مرحبا
تو ایسا ہم سفر ہے کہ جس کا اثر ہے اور
ہم ایک ساتھ رہ کے ہیں کتنے جدا جدا
میری نظر ہے اور تمہاری نظر ہے اور
ہر رہ گزر پہ چلتا ہوں لگتا ہے یہ مگر
تجھ تک پہنچنے والی کوئی رہ گزر ہے اور
فن کار کوئی اشکؔ نہیں ہے کسی سے کم
اس میں ہنر ہے اور تو مجھ میں ہنر ہے اور
- کتاب : Gazal,Dushyant Ke Bad-part-2
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.