نئی ساون کی رت آئی ہے دیکھو
نئی ساون کی رت آئی ہے دیکھو
چلی شیتل سی پروائی ہے دیکھو
پپیہا بولتا گاتا سنا ہے
گھٹا کالی کہیں چھائی ہے دیکھو
سہانی سی چلی آئی یہ رم جھم
سبھی کے من سدا بھائی ہے دیکھو
برستی بوند بارش کی بدن میں
انوکھی تازگی لائی ہے دیکھو
بلم پردیش سے آیا نہیں تو
سجن کی یاد پھر آئی ہے دیکھو
مچی دل میں انوکھی سی ترنگیں
کسی نے ہیر پھر گائی ہے دیکھو
سنا ہے جب سے تم آؤ گے موہنؔ
گھڑی بھر وہ نہ سو پائی ہے دیکھو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.