Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

نظر نواز نظارہ بدل نہ جائے کہیں

دشینت کمار

نظر نواز نظارہ بدل نہ جائے کہیں

دشینت کمار

MORE BYدشینت کمار

    نظر نواز نظارہ بدل نہ جائے کہیں

    ذرا سی بات ہے منہ سے نکل نہ جائے کہیں

    وہ دیکھتے ہیں تو لگتا ہے نیو ہلتی ہے

    مرے بیان کو بندش نگل نہ جائے کہیں

    یوں مجھ کو خود پہ بہت اعتبار ہے لیکن

    یہ برف آنچ کے آگے پگھل نہ جائے کہیں

    چلے ہوا تو کواڑوں کو بند کر لینا

    یہ گرم راکھ شراروں میں ڈھل نہ جائے کہیں

    تمام رات ترے مے کدے میں مے پی ہے

    تمام عمر نشے میں نکل نہ جائے کہیں

    کبھی مچان پہ چڑھنے کی آرزو ابھری

    کبھی یہ ڈر کہ یہ سیڑھی پھسل نہ جائے کہیں

    یہ لوگ ہومو ہون میں یقین رکھتے ہیں

    چلو یہاں سے چلیں ہاتھ جل نہ جائے کہیں

    مأخذ :
    • کتاب : saaye mein dhoop (Pg. 25)
    • Author : Dushyant Kumar
    • مطبع : Radha krishna private limited (1975,1995)
    • اشاعت : 1975,1995

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے