نیند گہری میں سلاتا کون ہے
نیند گہری میں سلاتا کون ہے
چھوڑ کر یہ جسم جاتا کون ہے
بھول جانا چاہتا ہوں میں جسے
یاد اس کی ہی دلاتا کون ہے
یہ پتہ چلتا نہیں ہے عشق میں
کون پاتا ہے لٹاتا کون ہے
روند کر گل پیار کے اس ملک میں
خار نفرت کے اگاتا کون ہے
شام سے ہی آ رہی ہیں ہچکیاں
گیت میرا گنگناتا کون ہے
کس کو فرصت آج کے اس دور میں
روٹھ جانے پر مناتا کون ہے
مول اپنے آنسوؤں کا جانئے
موتیوں کو یوں گراتا کون ہے
بجھ گئے جلتے ہوئے سارے دیے
آندھیوں سے اب بچاتا کون ہے
راگ اپنے اور اپنی ڈپھلیاں
پیٹھ دوجی تھپتھپاتا کون ہے
ہم کسے آواز دیں نیرجؔ بتا
دیکھ کر بد حال آتا کون ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.