پتھر بنا دیا تو ملی یہ سزا مجھے
پتھر بنا دیا تو ملی یہ سزا مجھے
چپکے سے سنگ تراش اٹھا لے گیا مجھے
خوشبو میں ڈوب جائیں گی یادوں کی ڈالیاں
ہونٹوں پہ پھول رکھ کے کبھی سوچنا مجھے
پانی خریدنے لگے بادل بھی آج کل
بارش میں بھیگنا بھی لگا بے مزہ مجھے
گھر میں ہوں جب چراغ تو پھر آندھیاں بھی ہوں
لینا پڑا دباؤ میں یہ فیصلہ مجھے
ہاتھوں کی کچھ لکیریں بدلتی ہوئی ملیں
لگتا ہے اس نے خواب میں کل چھو لیا مجھے
- کتاب : Hindustani Gazle.n
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.