قدر کھو کر جب کسی کو قد ملے
صرف شہرت ہی اسے از حد ملے
کچھ تو دے جھوٹا دلاسہ ہی سہی
حوصلے کو کوئی تو مقصد ملے
جانے کیا تھا جس کو لکھ پایا نہیں
اس کے گھر سے ادھ لکھے کاغذ ملے
آ اداسی اوڑھ کر سو جائیں ہم
خواہشوں کی کاش کوئی حد ملے
کیا کریں بونی تمنائیں اے دوست
اک ارادہ کاش آدم قد ملے
جسم کے تاریک خانوں سے گزر
تب اجالوں کی کوئی سرحد ملے
- کتاب : Hindustani Gazle.n
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.