راہوں سے جتنے پیار سے منزل نے بات کی
راہوں سے جتنے پیار سے منزل نے بات کی
یوں دل سے میرے آپ کے بھی دل نے بات کی
پھر دھڑکنوں نے دھڑکنوں کی بات کو سنا
یوں چپیوں میں رہ کے بھی محفل نے بات کی
حیرت میں صرف میں ہی نہیں آپ بھی تو تھے
جب میرے حق میں اک مری مشکل نے بات کی
اس پار تم تھے اور میں اس پار تھا مگر
ساحل سے جیسے دوسرے ساحل نے بات کی
خود اپنا چہرہ دیکھ کے وو کتنا ڈر گیا
جس وقت اپنے آپ سے قاتل نے بات کی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.