رفتہ رفتہ میرے اندر اک خلا بھرنے لگا
رفتہ رفتہ میرے اندر اک خلا بھرنے لگا
کل کا صحت مند انساں دم بدم مرنے لگا
شکر ہے وہ مجھ کو اپنا دوست کہتا ہے مگر
اب پریشاں ہوں کہ وہ کچھ کچھ وفا کرنے لگا
گھل گیا ہے اک نیا پن سا مرے ماحول میں
ایک انساں دوسرے سے خود بہ خود ڈرنے لگا
کیا ہوا تھا اس جگہ یہ تو عبادت گاہ ہے
کیوں ہماری آنکھ میں کڑوا دھواں بھرنے لگا
پھر وہی خیمے قبیلے پھر وہی ٹکراہٹیں
پھولتا پھلتا تمدن ناگہاں مرنے لگا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.