روز اپنے آپ سے منسوب ہونا سیکھئے
آپ سورج کی طرح مغروب ہونا سیکھئے
لوگ سمجھیں گے تپش کی اہمیت نہ جب تلک
آپ کچھ کچھ سردیوں کی دھوپ ہونا سیکھئے
مدتوں والا نکہ پھر سے نیا ہو جائے گا
آپ شوہر خوب ہیں معشوق ہونا سیکھئے
پر سکوں بیتے گی چاہے ہو قیامت کا سفر
اجنبی لوگوں سے گر مانوس ہونا سیکھئے
سنگساری تو زمانے کا پرانا شوق ہے
دل کے شیشوں سے کہیں مضبوط ہونا سیکھئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.