سوچ خود ہی میں کہ تو آپے سے باہر کون ہے
سوچ خود ہی میں کہ تو آپے سے باہر کون ہے
ہے غلط فہمی تجھے تیرے برابر کون ہے
رکھوں سر گودی میں اس کی اور آنکھیں میچ لوں
پھر کروں محسوس میرے دل کے اندر کون ہے
جل میں جل مل جائے گا تو کون یہ بتلائے گا
اس میں دریا کون سا ہے اور سمندر کون ہے
جب پڑوسی نے ہی میرے مجھ سے نظریں پھیر لیں
تو مجھے آواز دینے والا در پر کون ہے
وہ گھڑی بھی آئے گی جب یہ پتہ چل جائے گا
ہم میں شیشہ کون سا ہے اور پتھر کون ہے
یہ پتا کرنا ہے مشکل دوستوں کی بھیڑ میں
دشمن جاں کون ہے اور میرا دل بر کون ہے
- کتاب : Harigandha (April-May-2013
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.