سورج ہے آسماں پہ اجالا زمین پر
ہے آسماں کا آج بھی پہرا زمین پر
آیا تھا کل جو خلد سے آدم کی شکل میں
دکھتا نہیں ہے آج وہ چہرہ زمین پر
قدرت کے انتظام کو تقسیم کر دیا
ہم نے بنا کے ملکوں کا نقشہ زمین پر
دنیا سے ہی تو ملتا ہے جنت کا راستہ
دکھتا نہیں ہے ویسے تو زینہ زمین پر
ہم سے تو دیکھ بھال بھی اس کی نہ ہو سکی
پرکھے اتار لائے تھے گنگا زمین پر
ہے مرغ کو گمان کہ اس کی ہی بانگ سے
ہوتا ہے روز ایک سویرا زمین پر
- کتاب : Hindustani Gazle.n
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.