تیرے عشق میں ہم نے دل کو جلایا
!['بدری ناتھ اپادھیائے 'پریم دھن 'بدری ناتھ اپادھیائے 'پریم دھن](https://www.rekhta.org/Content/Images/quillm.png)
تیرے عشق میں ہم نے دل کو جلایا
'بدری ناتھ اپادھیائے 'پریم دھن
MORE BY'بدری ناتھ اپادھیائے 'پریم دھن
تیرے عشق میں ہم نے دل کو جلایا
قسم سر کی تیرے مزا کچھ نہ آیا
نظر خار کی شکل آتے ہیں سب گل
ان آنکھوں میں جب سے تو آکر سمایا
اثر ہو نہ کیوں دل میں دل سے جو چاہے
مثل سچ ہے جو اس کو ڈھونڈا وہ پایا
چمن میں ہے برسات کی آمد آمد
اہا آسماں پر سیہ ابر چھایا
مچایا ہے موروں نے کیا شور محشر
پپیہوں نے کیا پر غضب رٹ لگایا
تجھے شیخ جس نے بنایا ہے مومن
ہمیں بھی ہے ہندو اسی نے بنایا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.