تیز طوفان ہے مہینوں سے
تیز طوفان ہے مہینوں سے
لوگ اتریں کہاں سفینوں سے
اتنا سامان کیوں تباہی کا
ذہن پوچھے گا کب ذہینوں سے
قہقہے کر نہ دیں مجھے پاگل
خود پہ رویا کہاں مہینوں سے
اک ستارا ہوں ٹوٹ جاؤں گا
دیکھتے کیا ہو دوربینوں سے
وہ نہ جانے کہاں ہیں کیسے ہیں
ان کو دیکھا نہیں مہینوں سے
تیر کیا خاک مارتے ہو الھڑ
ہاتھ چھوٹے تھے آستینوں سے
- کتاب : Hindustani Gazle.n
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.