تھا کبھی کچھ نہ کچھ ہے اب میرا
تھا کبھی کچھ نہ کچھ ہے اب میرا
پھر بھی لگتا ہے سب کا سب ہے میرا
آسماں بھی جھکے تو بات بنے
یہ زمیں کر چکی ادب میرا
نام کچھ بھی ہو آدمی ہوں میں
اور تو بھی ہے ہم نسب میرا
جانے کیا کچھ ہے نقشہ چہرے پر
حال دل پوچھتے ہیں سب میرا
میرے شوق انا درازی سے
مجھ پہ ٹوٹا ہے ہر غضب میرا
ہے من و تو کا فرق بھی کیا فرق
تجھ سے ہے جو بھی ہے نسب میرا
آئینے سے بھی ڈر رہا ہوں ابھےؔ
حال ہے آج کچھ عجب میرا
- کتاب : Lafz Magazine-01 Dec-10 to 28 Feb-11
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.