ترا کیوں عاشقی میں دل لگے گا
ترا کیوں عاشقی میں دل لگے گا
ترا بس بے رخی میں دل لگے گا
اگر نفرت بھلا کر پیار بانٹوں
جہاں کی ہر خوشی میں دل لگے گا
محبت تم مری تسلیم کر لو
تمہارا زندگی میں دل لگے گا
چراغوں سا جلا ہے جو مسلسل
تو کیسے روشنی میں دل لگے گا
کسی حسن بلا سے ہار پا کر
ہماری شاعری میں دل لگے گا
اگر اردو زباں کو سیکھ لو گے
غزل کی چاشنی میں دل لگے گا
کسی نے دل اگر زخمی کیا ہے
غموں کی روشنی میں دل لگے گا
اگر زلفوں کے سائے ساتھ ہوں گے
تو آتشؔ تیرگی میں دل لگے گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.