اس کے لہجے میں اطمینان بھی تھا
اس کے لہجے میں اطمینان بھی تھا
اور وہ شخص بد گمان بھی تھا
پھر مجھے دوست کہہ رہا تھا وہ
پچھلی باتوں کا اس کو دھیان بھی تھا
سب اچانک نہیں ہوا یارو
ایسا ہونے کا کچھ گمان بھی تھا
دیکھ سکتے تھے چھو نہ سکتے تھے
کانچ کا پردہ درمیان بھی تھا
رات بھر اس کے ساتھ رہنا تھا
رتجگا بھی تھا امتحان بھی تھا
آئیں چڑیاں تو میں نے یہ جانا
میرے کمرے میں آسمان اور بھی تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.