یاد ہے ہم کو تیرا وہ گھر لوٹنا
پھر نہ جانا اسی شرط پر لوٹنا
تو جو آیا تو چہرے کئی کھل اٹھے
کتنا مشکل ہے ایسی سحر لوٹنا
وہ وطن کی حفاظت کو گھر سے چلا
ماں نے ہنس کر کہا جیت کر لوٹنا
کیوں بھلا ہم کسی کی خوشامد کریں
کیا ضروری ہے پھر سے ادھر لوٹنا
جا تری بد خیالی سے باہر ہیں ہم
اب تو مشکل ہے تیرا اثر لوٹنا
ہم نے اڑتے ہوئے طائروں سے کہا
جاؤ پھر سے اسی شاخ پر لوٹنا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.