یہاں کچھ رہا ہو تو ہم منہ دکھائیں
یہاں کچھ رہا ہو تو ہم منہ دکھائیں
انہوں نے بلایا ہے کیا لے کے جائیں
کچھ آپس میں جیسے بدل سی گئی ہے
ہماری دعائیں تمہاری بلائیں
تم ایک خواب تھے جس میں خود کھو گئے ہم
تمہیں یاد آئیں تو کیا یاد آئیں
وہ اک بات جو زندگی بن گئی ہے
جو تم بھول جاؤ تو ہم بھول جائیں
وہ خاموشیاں جن میں تم ہو نہ ہم ہیں
مگر ہیں ہماری تمہاری صدائیں
بہت نام ہیں ایک شمشیرؔ بھی ہے
کسے پوچھتے ہو کسے ہم بتائیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.