یہ مہکے جسم بہکے دل بڑی رنگت کے دن آئے
یہ مہکے جسم بہکے دل بڑی رنگت کے دن آئے
ہمارے دن گئے دنیا میں تب جنت کے دن آئے
کسی محفل کسی جلوے کسی بت سے نہیں ناطہ
پڑے ہیں ایک کونے میں عجب فرصت کے دن آئے
بزرگوں میں ہمارا نام بھی شامل ہوا شاید
بڑی بد نامیوں کے ساتھ یہ شہرت کے دن آئے
کھلے گیسو کھلے کندھے کھلی بانہیں کھلے چہرے
سمندر کی ہوا سی بے جھجھک چاہت کے دن آئے
چلو راہیؔ پرانے دوستوں کے پاس ہو آئیں
تسلی دل کی کچھ تو ہو بڑی آفت کے دن آئے
- کتاب : Gazal,Dushyant Ke Bad
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.