غدر کے ہنگامے کے بعد جب پکڑ دھکڑ شروع ہوئی تو مرزاغالبؔ کو بھی بلایا گیا۔ یہ کرنل براؤن کے روبرو پیش ہوئے تو وہی کلاہ پیاخ جو یہ پہنا کرتے تھے، حسب معمول ان کے سر پر تھی۔ جس کی وجہ سے کچھ عجیب و غریب وضع قطع معلوم ہوتی تھی۔ انہیں دیکھ کر کرنل براؤن نے کہا،
’’ویل مرزا صاحب تم مسلمان ہے؟‘‘
’’آدھا مسلمان ہوں‘‘
کرنل براؤن نے تعجب سے کہا،
’’آدھا مسلمان کیا؟ اس کا مطلب؟‘‘
’’شراب پیتا ہوں، سور نہیں کھاتا۔‘‘ میرزا صاحب فوراً بولے،
یہ سن کر کرنل براؤن بہت محظوظ ہوا اور مرزا صاحب کو اعزاز کے ساتھ رخصت کردیا۔
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.