ایک دن جبکہ آفتاب غروب ہورہا تھا، سید سردار مرزا، مرزا غالبؔ سے ملنے کو آئے۔ جب تھوڑی دیر کے بعد وہ جانے لگے تو مرزا صاحب خود شمع لے کر فرش کے کنارے تک آئے تاکہ سید صاحب اپنا جوتا روشنی میں دیکھ کر پہن لیں۔ انہوں نے کہا، ’’قبلہ! آپ نے کیوں تکلیف فرمائی؟ میں جوتا خود ہی پہن لیتا۔‘‘ مرزا صاحب بولے، ’’میں آپ کا جوتا دکھانے کو شمع نہیں لیا، بلکہ اس لیے لایا ہوں کہ کہیں آپ میرا جوتا نہ پہن جائیں۔‘‘
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.