بہرے کا چندہ
حفیظ جالندھری شیخ سر عبدالقادر کی صدارت میں انجمن حمایت اسلام کے لئے چندہ جمع کرنے کی غرض سے اپنی نظم سنارہے تھے۔
مرے شیخ ہیں شیخ عبدالقادر
ہوا ان کی جانب سے فرماں صادر
نہیں چاہتے ہم سخن کے نوادر
ہے مطلوب ہم کو نہ گریہ نہ خندہ
سنا نظم ایسی ملے جس سے چندہ
جلسے کے اختتام پر منتظم نے بتایا کہ آج کے جلسے میں پونے تین سو روپے چندہ جمع ہوا ہے۔
حفیظ جالندھری نے مسکراتے ہوئے کہا، ’’سب ہماری نظم کا اعجاز ہے جناب!‘‘
’’لیکن حضور‘‘ منتظم نے بہت متانت سے بتایا، ’’دو سو روپیہ ایک ایسے شخص نے دیا ہے ،جو بہرہ ہے۔‘‘
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.