ڈاڑھی سے مونچھ تک
نامور ادیب اور شاعر مرحوم سید اکبر حسین اکبرؔ الہ آبادی اپنی روشن خیالی کے باوجود مشرقی تہذیب کے دلدادہ تھے اور وضع کے پابند۔
داڑھی منڈوانے کا روا ج ہندوستان میں عام تھا۔ لیکن لارڈ کرزن جب ہندوستان آئے تو ان کی دیکھا دیکھی مونچھ بھی صفایا ہونے لگی۔ پہلے پہل خان بہادر سید آل نبی وکیل آگرہ اور مسٹر مظہر الحق بیرسٹر نے لارڈ کرزن کی تقلید کی۔ پھر تو انگریزی دانوں میں عام رواج ہوگیا۔ چنانچہ آپ نے اس کی ہجو میں حسب ذیل قطعہ ارشاد فرمایا،
کردیا کرزن نے زن مردوں کو صورت دیکھئے
آبرو چہرے کی سب فیشن بناکر پونچھ لی
سچ یہ ہے انسان کو یورپ نے ہلکا کردیا
ابتدا ڈاڑھی سے کی اور انتہا میں مونچھ لی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.