فراق اور جھا صاحب
الہ آباد یونیورسٹی میں کچھ لوگ فراق اور ڈاکٹر امرناتھ جھاکو لڑانے کی کوشش میں لگے رہتے تھے۔ ایک بار ایک محفل میں فراق اور جھا دونوں موجود تھے۔ دونوں کو تقریر بھی کرنا تھا۔ انگلش ڈپارٹمنٹ کے ایک لکچرر نے جس کی مستقلی کا معاملہ زیر غور تھا، کہنا شروع کیا کہ فراق صاحب اپنے کو کیا سمجھتے ہیں۔ ڈاکٹر جھا ان سے زیادہ انگریزی، اردو نیز ہندی جانتے ہیں۔ فراق صاحب نے کھڑے ہوکر کہا، ’’بھائی، میں جھا صاحب کو ایک زمانے سے جانتا ہوں۔ ان کو اپنی جھوٹی تعریف قطعاً پسند نہیں ہے۔‘‘
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.