گنوار کی رائے
ایک بار فراق کچھ ہندی کے مصنفوں کی محفل میں پہنچے ادھر ادھر کی باتوں کے بعد گفتگو کا رخ ہندی اور اردو کی طرف مڑ گیا۔ ہندی کے ایک ادیب نے کہا۔ ’’فراق صاحب!اردو بھی کوئی زبان ہے۔ اس میں گل و بلبل کے علاوہ اور ہے ہی کیا ! ہلکی پھلکی اور گدگدی پیدا کرنے کے علاوہ سنجیدہ اوراونچے قسم کی فلاسفی سے متعلق باتیں اس زبان میں ادا نہیں کی جاسکتیں۔ آپ بڑے شاعر ضرور ہیں، لیکن اردو ایک گھٹیا زبان ہے۔‘‘
فراق بہت سنجیدگی سے یہ سب سنتے رہے پھر ایک سگریٹ سلگاتے ہوئے کہنے لگے،
’’ہرگنوار انسان، خوبصورت چیز کے بارے میں وہی کہتا ہے، جو آپ نے اردو کے بارے میں فرمایا ہے۔‘‘
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.