گھوڑا، گھاس اور مفت کا مشاعرہ
احسان دانش سے کسی مشاعرہ کے ممتظ نے التجا کی کہ ہم ایک مشاعرہ کررہے ہیں، اس میں شامل ہوکر ممنون فرمائیے۔
احسان نے پوچھا،
’’معاوضہ کتنا ملے گا؟‘‘
منتظم نے نہایت انکساری سے جواب دیا،
’’آپ اس مشاعرہ میں معاوضہ کے بغیر شمولیت فرماکر کمترین کو شکر گزار فرمائیں۔‘‘
احسان نے اس کی انکساری سے قطعاً متاثر نہ ہوتے ہوئے کاروباری انداز میں کہا،
’’بندہ نواز! آپ کو ممنون فرمانے میں مجھے کوئی اعتراض نہ تھا اور میں کسی معاوضہ کے بغیر آپ کے مشاعرہ میں چلا جاتا بشرطیکہ میرے شعروں سے میرے بچوں کا پیٹ بھرسکتا۔ آپ خود ہی غور فرمائیے قبلہ کہ گھوڑا اگر گھاس سے محبت کرنے لگے تو کیا آپ کے شکریہ پر زندہ رہ سکے گا؟‘‘
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.