اقبال کی روح کو تکلیف
کسی جلسہ میں سردار جعفری اقبال کی شاعری پر گفتگو کررہے تھے ۔ ادھر ادھر کی باتوں کے بعد جب سردار نے یہ انکشاف کیا کہ اقبال بنیادی طور پر اشتراکی نقطۂ نظر کے شاعر تھے تو مجمع میں سے کوئی ’’مرد مومن‘‘ چیختے ہوئے بولا، ’’جعفری صاحب! آپ یہ کیا کفر فرمارہے ہیں۔ شاعر مشرق اور اشتراکیت لاحول و لا قوۃ۔ آپ اپنی اس خرافات سے اقبال کی روح کو تکلیف پہنچا رہے ہیں۔‘‘
جلسے کی پہلی صفوں سے مجاز پھلجھڑی کی طرح چھٹتے ہوئے بولے، ’’حضرت! تکلیف تو آپ کی اپنی روح کو پہنچ رہی ہے جسے آپ غلطی سے اقبال کی روح سمجھ رہے ہیں۔‘‘
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.